21 ستمبر 2014 - 00:35
ايران کے مرکزي بينک پر عائد پابندي ختم کي جائے،يورپي عدالت

يورپي يونين کي عدالت نے ايران کے مرکزي بينک پرعائد پابنديوں کو اٹھالئے جانے کا حکم ديا ہے يورپي يونين کي نچلي عدالت نے اپنے فيصلے ميں کہا ہے کہ دوہزار بارہ ميں يورپي کونسل نے ايران کے خلاف پابندياں عائد کرنے اور ايران کے مرکزي بينک کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا جو اقدام کيا تھا وہ ختم ہونا چاہئے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق يورپي يونين نے دوہزار بارہ ميں ايران کے ايٹمي پروگرام کو محدود کرنے اور تہران پر دباؤ بڑھانے کے تحت ايران سے تيل کي خريداري بند کردي تھي اور ايران کے مرکزي بينک پر بھي پابندي عائد کردي تھي –

يورپي يونين کے اس اقدام سے يورپ ميں ايران کے مرکزي بينک کے اثاثے منجمد ہوگئے تھے –

 ايران کے مرکزي بينک پر پابنديوں کے نفاذ کے بعد بينکوں کے درميان زرمبادلہ کي لين دين کي عالمي يونين ::سوئيفٹ:؛ نے بھي ايران کے ان بينکوں کے لئے جن پر پابندياں عائد کردي گئي تھيں اپني سرويس معطل کردي تھي –

يورپي يونين کا يہ فيصلہ سلامتي کونسل ميں ايران مخالف قرارداد پاس ہونے کے بعد سامنےآيا تھا اور يورپي کونسل نے دعوي کيا تھا کہ ايران کے مرکزي بينک پر پابندي عائد کرنے کي وجہ يہ ہے کہ مذکورہ بينک ايران پرعا‏‏ئد پابنديوں کو بے اثر بنانے کے لئے کام کرتا ہے –

يورپي يونين کے اس اقدام کے بعد ايران نے يورپي يونين کي عدالت ميں شکايت کي اور اب يورپي يونين کي عدالت نے اپنے فيصلے ميں کہا ہے کہ يورپي کونسل نے اپنے دعوے ميں کوئي ثبوت و شواہد پيش نہيں کئے ہيں نہ ہي کسي خاص ٹرانزيکشن کي طرف اشارہ کيا ہے اس لئے ايران کے خلاف يورپي کونسل کا يہ فيصلہ کالعدم قرار پانا چاہئے –

 

اس سے پہلے بھي يورپي يونين کي ايک عدالت نے اعلان کيا تھا کہ يورپي يونين ايران کي سات کمپنيوں کے خلاف اپني پابندياں ختم کردے –

اس عدالتي فيصلے ميں ايران کے پوسٹ بينک ، ايران بيمہ کمپني ، گوڈ لاکينگ بحري جہازراني کمپني ، ايران نيشنل ترقياتي بينک ، پرشيا انٹرنيشنل بينک ، بحري تنصيبات کي انجينئرينگ اور تعميراتي کمپني اور  رفاہ کارگران بينک جيسے ايران کے بينکوں اور کمپنيوں پرعائد پابنديوں کو اٹھالئے جانے کو کہا گيا تھا –

يورپ کي جنرل عدالت نے جو يورپي يونين کي دوسري سب سے بڑي عدالت ہے  اپنے فيصلے ميں کہا تھا کہ يورپي يونين يہ ثابت کرنے ميں ناکام رہي ہے کہ يہ کمپنياں اور بينک ايران کے ايٹمي پروگرام کو فروغ دينے ميں مدد کررہے ہيں –

يورپي يونين کي عدالت نے اسي بنياد پر ايران کے صادارت بينک پر بھي عائد پابنديوں کو ختم کرديا –

گذشتہ برس برطانيہ کي بھي اعلي عدالت نے ايران کے بينک ملت پر عائد پابنديوں کو ختم کرديا تھا –

ايران کے خلاف عائد ظالمانہ پابنديوں کو ختم کرانے کے لئے  پچھلے ايک سال سے ايراني حکومت کي جانب سے کي جانےوالي کوششوں کے تحت اب تک ايران کے چودہ بينک، کمپنياں اور يونيورسٹياں پابنديوں کے حصار سے نکل چکي ہيں –

اور اب ايران کے مرکزي بينک پرعائديورپي يونين کے عدالت کا فيصلہ اگرچہ ايک نچلي عدالت کا فيصلہ ہے اور اس کے خلاف نظرثاني کي اپيل بھي کي جاسکتي ہے ليکن اگراعلي عدالت ميں بھي يہ فيصلہ منطور ہوجاتا ہے تو پھرايران کے بينک اور مالي سسٹم ميں اس کا بہت ہي مثبت اثر مرتب ہوگا

.......

/169